عثمان بزدار کی نااہلی کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر


عثمان بزدار کی نااہلی کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی نااہلی کےلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  درخواست ایڈووکیٹ عبدالوحید بلوچ نے دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اورریٹرننگ افسرکوفریق بنایاگیا۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ عثمان بزدارپی پی 286سے جیت کررکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے،عثمان بزادرنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی کم مالیت ظاہرکی،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارحقائق چھپاکرصادق اورامین نہیں رہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو نااہل قراردے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری