وفاقی وزیر نے کرونا وائرس کو شکست دے دی


وفاقی وزیر نے کرونا وائرس کو شکست دے دی

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کرونا وائرس کو شکست دے دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
شہریار آفریدی نے لکھا کہ ’کرونا ٹیسٹ بیماری کے 24 روز بعد منفی آیا ہے، تجربہ یہ ہے کہ وہ وقت بہت تکلیف دہ تھا۔شہریار آفریدی نے بیماری کے دوران دعا کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ شہریار آفریدی میں گزشتہ ماہ کے آخر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سمیت متعدد اراکین اسمبلی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کی اہلیہ اور ان کے گھر کے 2 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
مجموعی طور پر پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ 136 اموات ہوئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 944 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 62 ہوچکی ہے۔
اب تک کرونا وائرس سے 3 ہزار 229 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 61 ہزار 383 سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری