وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پر حملہ، دو اہلکار شہید


وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پر حملہ، دو اہلکار شہید

شمالی وجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں گزشتہ روزدہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں کیپٹن اور سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز اتوار کوشمالی وجنوبی وزیرستان کی حدود کے قریب سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران  2 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے کمپاؤنڈ کو دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری