گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل


گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل

گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسمبلی تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور نگراں وزیر اعلی میر افضل آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جن سے گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون حلف لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے بھی بھاگ دوڑ تیز ہوگئی ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر نے متوقع نگراں وزیروں کو اسلام آباد طلب کرلیاہے اور فاقی وزیر علی امین گنڈاپور متوقع وزیروں سے آج ملاقات کریں گے۔

متوقع نگراں وزیروں کی لسٹ کو آج حتمی شکل دیدی جائے گی اور اب تک تین نگراں وزارءکے نام فائنل ہوچکے ہیں جن میں ایمان شاہ، ناصر زمانی، آفتاب اسماعیل شامل ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری