گلگت بلتستان میں کرونا سیاحت کی وجہ سے پھیلا، حفیظ الرحمن


گلگت بلتستان میں کرونا سیاحت کی وجہ سے پھیلا، حفیظ الرحمن

پروگرام جیو پارلیمنٹ میں میزبان ارشد وحید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا سیاحت کی وجہ سے پھیلا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ KP نے اجازت دیدی توسیاحوں کو گلگت آنے سے کیسے روک سکیں گے،سیاحت کی صنعت ہی صوبے کے لئے آمدن کا بڑا ذریعہ ہے۔
نون لیگ کی حکومت میں گلگت پر خاص توجہ دی گئی جس کی وجہ سے لاکھوں ملکی اورغیر ملکی سیاحوں نے صوبے کارخ کیا لیکن کورونا کے باعث غیر ملکی نہیں آئیں گے جبکہ صوبے میں زیادہ تر سیاح پنجاب سے آتے ہیں ان کابھی آنا آسان نہیں ۔
گلگت میں سخت لاک ڈاوٴن کیا پھر بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے محدود وسائل ہیں اگر صورتحال ہاتھ سے نکل گئی تو ہمارے لئے مشکلات بڑھ جائیں گی ہمیں لوگوں کی جان عزیز ہے۔
خیبرپختونخوا کی حکومت نے ہم سے رابطہ کرکے کہا کہ صوبے میں سیاحت کیلئے دروازے کھولے جارہے ہیں آ پ اس پر آواز اٹھائیں ہم ساتھ دیں گے ہم نے وزیراعظم سے اختلاف کیا جس کے بعد کے پی حکومت نے ہماری تائید کی ہمیں خدشہ تھا اگر کے پی نے سیاحت کی اجازت دے دی تو ہم سیاحوں کو گلگت آنے سے کیسے روک سکیں گے۔
وزیراعظم نے ہمیں دو دن میں ایس اوپی تیار کرنے کی ہدایت دیں جبکہ ہم نے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا میٹنگ کے فوری بعد وزیراعظم نے میڈیا پر اعلان کردیا کہ ہم نے سیاحت کھول دی ہے اگلی صبح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی یہی اعلان کیا افسوس ہے نیشنل کورڈی نیشن کمیٹی میں جو اقدامات طے ہوئے ان پر عمل درآمد نہیں کیاگیا ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری