کرونا وائرس؛ دبئی سے ہزاروں پاکستانی محنت کش وطن لوٹ چکے


کرونا وائرس؛ دبئی سے ہزاروں پاکستانی محنت کش وطن لوٹ چکے

کورونا وائرس کے باعث دبئی میں پھنسے 90 فیصد پاکستانی وطن واپس  لوٹ چکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، خصوصی پروازوں کے ذریعے دبئی سے پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

قونصل جنرل دبئی کے مطابق صرف دبئی سے 30 ہزار 229 پاکستانی خصوصی پروازوں سے وطن واپس گئے ہیں اور ان پروازوں میں 408 میتیں بھی پاکستان بھیجی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ دو روز میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے پاکستان کیلئے معمول کی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث فضائی آپریشن معطل ہوگئے تھے جس کے باعث دیگر ممالک سمیت دبئی میں بھی پاکستانی پھنس گئے تھے  تاہم پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ہزاروں محنت کش ملک لوٹ چکے ہیں اور ہزاروں خاندان کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری