بھارت: پولیس کے تشدد سے باپ بیٹا ہلاک، ہنگامے پھوٹ پڑے


بھارت: پولیس کے تشدد سے باپ بیٹا ہلاک، ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارت میں باپ بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے کر ماورائے عدالت قتل کردیا جس کے بعد علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے. 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنائے گئے ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر دو شہریوں کو پولیس نے حراست میں لے کر بدترین تشدد کیا جس کی بنا پر دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے. واقعے کی خبر پھیلنے پر علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور دکانیں بند کرانے کے ساتھ ساتھ شہری سڑکوں پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رواں ہفتے کے اوائل میں پولیس کی حراست میں باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا اور واقعے کو امریکا میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ سے تشبیہ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 59 سالہ شہری جے جایاراج اور 31 سالہ بینیکس ایمونوئیل پر پولیس حراست میں بدترین تشدد کیا گیا تھا اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ان دونوں کی ہلاکت ہوگئی تھی۔سرکاری عہدیداروں کی جانب سے جایاراج کی اہلیہ کو لکھے گئے خط کے مطابق دونوں باپ بیٹے کی ہلاکت پولیس افسران کے تشدد سے ہوئی اور خط عینی شاہدین کی گواہی کے مطابق تحریر کیا گیا ہے.
یاد رہے کہ بھارت میں پولیس کے ہاتھوں یہ عام شہریوں کا پہلا قتل نہیں ہے. آئے روز اس قسم کے واقعات اخباروں کی زینت بنتے رہتے ہیں.

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری