مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری جوان شہید


مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری جوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھاما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ علاقے میں آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا آپریشن جاری رہا۔
اس کے علاوہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج اور پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیاتھا۔
 مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری