پاکستان؛ کرونا کی تازہ ترین صورتحال، مزید 78 جاں بحق,4 ہزار 339 افراد میں وائرس کی تشخیص


پاکستان؛ کرونا کی تازہ ترین صورتحال، مزید 78 جاں بحق,4 ہزار 339 افراد میں وائرس کی تشخیص

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید4 ہزار 339 کیسزرپورٹ ہوئے اور 78 افراد کا انتقال ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 ہوگئی ہے اور 4 ہزار 473 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز22 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 13 لاکھ 27 ہزار 638 ہوگئی ہے۔
کوروناوائرس کے سب سے زیادہ  کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مجموعی تعداد 86795 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 77740 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 26938 اوربلوچستان میں 10608 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 13082 ہے جب کہ آزاد کشمیر 1135 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1511ہے۔
کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں30، بلوچستان121، گلگت26، اسلام آباد128، خیبرپختونخوا951، پنجاب1762 اور سندھ میں 1377 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔
معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری