گلگت بلتستان؛ سابق وزرائے اعلیٰ حفیظ الرحمن اور سید مہدی شاہ کے مابین اہم ملاقات


گلگت بلتستان؛ سابق وزرائے اعلیٰ حفیظ الرحمن اور سید مہدی شاہ کے مابین اہم ملاقات

گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات نزدیک ہوتے ہی سابق وزرائے اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور سید مہدی شاہ کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نےمل کر تحریک انصاف کو شکست دینے کا عزم کیا ہے۔
دونوں جماعتوں کے قائدین اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ سکردو حلقہ نمبر1گلگت حلقہ نمبر 2,1 اور 3 میں پاکستان تحریک انصاف کو ہرانے کیلئے دونوں جماعتیں ہر ممکن کوششیں کریں گی۔
سابق وزرائے اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور سید مہدی شاہ کے مابین شاہ ولاز سکردو میں ہونے والی ملاقات میں آئندہ انتخابات کے بارے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیااہم ملاقات کے بعد گلگت بلتستان کے کئی حلقوں میں دونوں جماعتوں کے مابین سیٹ ایڈجسمنٹ اور اتحاد کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے۔
 سکردو میں سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کی طرف سے مسلم لیگ ن کے صوبائی چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمن، سابق سینئر وزیر حاجی اکبر تابان،سابق وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ، سابق ڈپٹی سپیکر جعفراللہ، سابق وزیر اطلاعات شمس میر ودیگر لیگی رہنماؤں کو شاہ ولاز سکردو میں ٹی پارٹی دی گئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان برسوں سے چلی آنے والی رنجشیں قربتوں میں بدل گئیں۔
روزنامہ کے ٹو نے خبر دی ہے کہ سابق وزرائے اعلیٰ کے درمیان شاہ ولاز میں دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی ہوا دونوں سابق وزرائے اعلیٰ نے تحریک انصاف کے سونامی کو کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی پر غورکیا اور ماضی کے گلے شکوے دور کرتے ہوئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں دونوں سابق وزرائے اعلیٰ نے الیکشن تک ایک دوسرے کے خلاف تندوتیز بیانات کے سلسلے کو روکنے اور تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے پر بھی اتفاق کیا۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں سابق وزرائے اعلیٰ کی سکردو میں ہونے والی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے ملاقات کے بعدگلگت بلتستان کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو گیا ہے۔
 مسلم لیگ ن کے اہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزرائے اعلیٰ کے درمیان ہونیو الی ملاقات کے بعد سیاسی حالات بدل جائیں گے حالیہ ملاقات کے اثرات الیکشن کے نتائج پر بھی مرتب ہو ں گے۔
 پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی قائدین کے درمیان ملاقات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا حافظ حفیظ الرحمن نے شاہ ولاز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ سید مہدی شاہ حفیظ الرحمن کی خصوصی دعوت پر جٹیال میں بننے والے ان کے گھر میں بھی جائیں گے الیکشن میں دونوں جماعتیں ایک ہی پیج پر نظر آئیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری