گلگت بلتستان؛ پیپلزپارٹی نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی


گلگت بلتستان؛ پیپلزپارٹی نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے 7 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے تشکیل دیے گئے پارلیمانی بورڈ میں فریال تالپر، نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، امجد حسن ایڈووکیٹ، سید مہدی شاہ، انجینئر اسماعیل اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

پارلیمانی بورڈ گلگت بلتستان میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا۔بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری