کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسپتال داخل


کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسپتال داخل

کورونا میں مبتلا ہونیوالے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملٹری اسپتال راولپنڈی میں داخل ہوگئے ہیں.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ،گزشتہ روزوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا یا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمد قریشی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر شاہ محمود قریشی نے بتا یا  تھا کہ گزشتہ روز سہ پہر تھوڑا بخار محسوس ہوا جس پر  فوری طور پر خود کوگھر میں قرنطینہ کر لیا، کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے حکم سے میں مضبوط اور توانا محسوس کر رہا ہوں ۔شا ہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ میں اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی ادا کروں گا مجھے اپنی دعاں میں یاد رکھیں ۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سے پہلے کئی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے بہت سے رہنما صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ملتان ہی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی گزشتہ روز صحت یاب ہوئے ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری