مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے2 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کے اہلکاروں نے جوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ضلع کلگام میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں گزشتہ 5 روز کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری