نوازشریف اور الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ


نوازشریف اور الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ

فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کےحوالے کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کےحوالے کرے۔

سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نواز شریف اوربانی ایم کیو ایم کو پاکستان کےحوالے کرے۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ دونوں ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزی کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کا قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری