پاک بھارت کشیدگی، معاملہ اقوام متحدہ پہنچ گیا
مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر مسلسل فائرنگ کے واقعات کے بعد پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے سرحد پار سے ہونے والی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔
پاکستان کےاقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم نے بھارت کیخلاف تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں انسداددہشت گردی کاہفتہ منایا جا رہاہے، بھارتی ریاستی دہشتگردی سےپاکستانی سلامتی کوخطرات لا حق ہیں۔
منیر اکرم نے اقوام متحدہ سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سےدہشت گردی سےمتاثرہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی حملےمیں بھارت ملوث تھا، بھارت پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے گروپوں کی اعانت کر رہا ہے اور کراچی میں چین کےقونصلیٹ کےحملےمیں بھی بھارت ملوث تھا۔
مستقل مندوب نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کشمیریوں پرانسانیت سوزمظالم ڈھارہی ہے اور بھارت کشمیر کی جدوجہدکو دہشتگردی کاغلط رنگ دے رہا ہے مگر بھارتی مظالم کشمیریوں کےحوصلےکو غیرمتزلزل نہیں کرسکتے۔
منیراکرم نے کہا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا عروج پر ہے اور فروری میں نئی دہلی کےمسلم کش فسادات اسلامو فوبیا کی مثال ہیں، بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگراقلیتوں کو دبایا جارہاہے۔
منیراکرم کا کہنا تھا کہ بی جےپی کی حکومت آرایس ایس کے ہندوتوا کے نظریےپرعمل پیراہے، بی جےپی اورآر ایس ایس کی اسلام دشمنی پالیسی کوروناکےدوران تیزہوئی، ہندوتوا نظریے کی انتہاپسندی خودایک دہشت گردی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی تقریر پر بھارت نے سخت رد عمل کا اظہارکیا اور بھارت کےمستقل مندوب نےپاکستان کیخلاف تقریر کی، بھارتی مستقل مندوب سفارتی آداب کوبھلاکرپاکستان کےخلاف شورکرنےلگے۔
واضح رہے کہ عالمی استعمار، پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنا چاہتی ہے۔ امریکا، اسرائیل سمیت متعدد ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔