برازیل کا کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ
برازیلی حکام کا کہناہے کہ وزارت صحت کرونا ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اب تک ہزاروں رضاکاروں پر ویکسین کی آزمائش کی جاچکی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برازیل میں کرونا کی ویکسین کے تجربات تیسرے اور آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں
تیسرے مرحلے کی کامیابی کے بعد ہی ویکسین کے استعمال کی منظوری کا اعلان سامنے آئے گا۔ ویکسین کی تیاری پر آکسفورڈ یونیورسٹی اور چین کے ادارے کے اشتراک سے کام کیا جارہا ہے۔
طبی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے نئی ویکسین کرونا کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوگی، ویکسین کے تجربات کامیاب ہونے کی صورت میں وائرس سے بُری طرح متاثر ملک ترجیہی بنیادوں پر اپنے شہریوں کے لیے ویکسین تیار کرسکے گا۔
واضح رہے کہ کورونا سے دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل کے صدر بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔