ایران| کرونا وائرس سے مزید 221 شہری جاں بحق


ایران| کرونا وائرس سے مزید 221 شہری جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کا کہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 221 شہری جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھرکے مختلف علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، مزید 2 ہزار79 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 995 افراد کو اسپتال میں داخل کرالیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 221 شہری جاں بحق ہوگئے اور وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار305 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 12 ہزار 176 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دے کرمکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری