امریکا کا پاکستانی ائرلائن پر پابندی کا اعلان
یورپی یونین کے بعد امریکا نے بھی پاکستانی قومی ائرلائن پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ یورپی یونین کے بعد امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی قومی ائرلائن کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
اجازت نامے کی منسوخی کے بعد پی آئی اے امریکا کیلئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکے گی۔ یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پرتشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئر لائن پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ 2 روز قبل سیفٹی ایجنسی نے 32 رکن ممالک کو تجویز دی تھی کہ وہ بھی مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹس پر پابندی عائد کردیں