اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار


اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نئی دلی کو تیسری یاد داشت بھیج دی ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ نے اس یاد داشت میں لکھا کہ عالمی ادارے کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، لاک ڈاؤن اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل پر سخت تشویش ہے۔

عالمی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کے قتل، تشدد اور بدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں پر مقدمہ چلائے۔

واضح رہے کہ پانچ اگست 2019 کے بعد سے اب تک اقوامِ متحدہ نئی دلی کو  تین یاد داشتیں بھارت کو ارسال کر چکا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے کسی یاد داشت کا جواب نہ دینے کے بھارتی فیصلے کو افسوسناک قرار دیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری