مولانا فضل الرحمن کی سابق صدر سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال


مولانا فضل الرحمن کی سابق صدر سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی سالمیت و بقا کی خاطر سیاسی امور میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
بلاول ہاؤس میں ملاقات ڈیڑھ گھنٹےتک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا، دونوں جماعتوں کاملکی سالمیت وبقا کی خاطرسیاسی امورمیں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ ،این ایف سی ایوارڈ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان حکومت چلانےکے اہل نہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا مگر حکومت نے ضد اور انا کی وجہ سےمیرےخدشات کوسنجیدہ نہیں لیا، ٹِڈی دَل کی فوری روک تھام نہ کی تو خوراک کابحران پیدا ہوجائے گا

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری