کورونا کو بہانہ بنا کر مذہب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمن
مولانا فضل الرحمن کا کہناہے کہ ملک بھرکی مارکٹیں کھلی ہیں اور مساجد کھولنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی سیاست سے ہٹ کر انسانیت کے خاطر حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف مدارس کو بند کیا بلکہ جمعیت کے جلسے اجلاس تک ملتوی کئے اور اپنے رضاکار خدمت کے لئے پیش کئے۔
انہوں نے مساجد میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات، ختم القرآن کی تقاریب اور عید کے اجتماعات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی رویہ مجبور کر رہا ہے کہ ایسا قدم اُٹھائیں۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ مساجد کے ساتھ ایک رویہ اور بازاروں مارکیٹوں منڈیوں کے ساتھ دوسرا رویہ قابل تشویش ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اجتماعات منعقد کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کاکنوں سے کہا عید پر سفرسے اجتناب کریں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں