عراق؛ کرکوک میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی


عراق؛ کرکوک میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے جامع کارروائی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المعلومہ نیوز کے حوالےسے خبر دی ہے کہ عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ دیالی میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

حشد الشعبی کے بیان کے مطابق صوبہ دیالی کے تمام علاقوں سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضاکار فورسز نے متعدد تکفیری دہشت گردوں کے گرفتار کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا ہے۔

دوسری طرف تکفیری دہشت گردوں نے رضاکار فورسز کانوائے کے قریب دو بم دھماکے کئے جس کے نتیجے میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔

اس آپریشن کے دوران پہلا دھماکہ حمرین کے علاقے میں ہوا جس میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے اور ان کی 2 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

دوسرا دھماکہ امام شیخ بابا کےعلاقے میں ہوا جس میں انسداد دہشتگردی فورس کے 2 اہلکار زخمی ہوئے اور ان کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی۔

 الحشد الشعبی نے صوبہ دیالی کے حاوی العظیم دیہی علاقے میں داعش کے 2 بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

 

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری