گوجرانوالہ؛ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں لشکرجھنگوی کے 3دہشت گرد گرفتار


گوجرانوالہ؛ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں لشکرجھنگوی کے 3دہشت گرد گرفتار

صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے کالعدم تکفیری تنظیم کے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے  ترجمان سی ٹی ڈی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کوگرفتار کیا گیا جن میں محمد ثاقب، عبدالمالک اور مجاہد اقبال شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے جب کہ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کلعدم تکفیری تنظیم، ملک بھر میں ہزاروں شیعہ-سنی مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری