عراقی وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ کریں گے


عراقی وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ کریں گے

عراقی ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم الکاظمی آئندے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی روزنامہ الاخباریہ نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی اگلے منگل کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ریاض کا دورہ کریں گے۔
الاخباریہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
اخبارنے مزید لکھا ہے کہ عراقی وزیراعظم سعودی حکام سے بجلی، توانائی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کریں گے۔ سعودی خبررساں ادارے الحدث نے عراقی وزیراعظم کے متوقع دورے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اگلے ہفتے ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق، سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری سرد مہری کو ختم کروانے کی کوشش کرے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کئی مرتبہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا  کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ تمام اسلامی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے جبکہ سعودی حکام امریکا کی خشنودی کے لئے خطے میں منفی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری