کابل حکام سے مذاکرات تمام طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط


کابل حکام سے مذاکرات تمام طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ کابل حکومت تمام طالبان قیدیوں کو رہا کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، طالبان نے عید الاضحی کے بعد بین الافغان مذاکرات شروع کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا سوشل میڈیا پر پیغام میں کہنا تھا کہ افغان حکومت طالبان کی فہرست میں موجود تمام قیدیوں کو رہا کردے تو طالبان جواب میں بقیہ تمام افغان سیکورٹی اہلکار قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا تو طالبان عید کے بعد بین الافغان مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری