عراق؛ سامرا میں داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ


عراق؛ سامرا میں داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ

عراق کے مقدس شہرسامرا میں حشد الشعبی کے جوانوں نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ عوامی رضاکار فورسز حشد الشعبی کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے خطرناک منصوبےکو ناکام بنایا ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہناہے کہ شمالی ''سامراء'' کے مختلف علاقوں میں داعشی دہشت گرد منظم ہونے کی کوشش کررہے تھے خفیہ اطلاع پر برقت کارروائی کی گئی اور متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ داعشی خفیہ ٹھکانوں پر متعدد راکٹ داغے گئے جس کے تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

واضح رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری