ترکی کے جنگی طیارے ٓآذربائیجان پہنچ گئے، آرمینیا کی فوج کا ہائی الرٹ


ترکی کے جنگی طیارے ٓآذربائیجان پہنچ گئے، آرمینیا کی فوج کا ہائی الرٹ

مشترکہ فوجی مشقوں کو "ترکی۔ آذربائیجانی عقاب 2020" سے موسوم کیا گیا ہے

تسنیم نیوز ایجنسی: ترکی کے ایف سولہ جنگی طیارے آذربائیجان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آذربائیجانی افواج کے ساتھ مشترکہ بری و فضائی فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔

ان مشترکہ فوجی مشقوں کو "ترکی۔آذربائیجانی عقاب 2020" سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ فوجی مشقیں 10 اگست تک جاری رہیں گی۔

ترکی و آذربائیجانی افواج کی مشترکہ مشقوں کی وجہ سے ہمسایہ ملک آرمینیا کی افواج میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ مشترکہ مشقیں ایسے وقت میں شروع ہورہی ہیں جب محض دو ہفتہ قبل آرمینیا اور آذربائیجانی افواج کے مابین جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان کشدیدگی اپنے عروج پر ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری