کویت نے 31 ملکوں کیلئے کمرشل پروازیں بند کردیں
فہرست میں پاکستان، بھارت، چین،ایران، برازیل، لبنان ، اٹلی اورعراق بھی شامل ہیں
تسنیم نیوز ایجنسی: کویت نے اکتیس ملکوں کے لئے کمرشل پروازیں بندکردی ہیں جنہیں وہ کورونا وائرس کے پھیلائوکے لئے انتہائی خطرہ سمجھتا ہے۔
ان ملکوں میں پاکستان، چین، ایران، برازیل، میکسیکو، اٹلی اورعراق بھی شامل ہیں۔
ساتھ ہی اس فہرست میں بھارت، مصر، فلپائن، لبنان اورسری لنکا بھی شامل ہیں جن کے شہریوں کی بڑی تعداد کویت میں مقیم ہے۔