عراق؛ سامرا میں داعشی مرکز پر گولہ باری، متعدد تکفیری زخمی


عراق؛ سامرا میں داعشی مرکز پر گولہ باری، متعدد تکفیری زخمی

عراق کے مقدس شہر سامرا میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے مرکزپر گولہ باری سے متعدد داعشی زخمی ہوگئے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کا کہنا ہے کہ مقدس شہر سامرا میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک مرکزکو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

رضاکار فورس حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ صوبہ نینوا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

بغداد الیوم نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز سامرا میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد داعشی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض دہشتگرد مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

عراقیوں کا کہنا ہے کہ تمام تکفیری دہشت گردوں کو استعماری طاقتیں مالی اور تسلیحاتی امداد فراہم کرتی ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری