عرب امارات کا اسرائیل سے معاہدہ، بہت بڑی غلطی اور فلسطینی کاز سے غداری ہے، حسن روحانی


عرب امارات کا اسرائیل سے معاہدہ، بہت بڑی غلطی اور فلسطینی کاز سے غداری ہے، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے کو تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے یہ معاہدہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھلی غداری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اسرائیل سے معاہدے کو بہت بڑی غلطی اور فلسطینی کاز سے غداری قرار دے دیا۔

صدر حسن روحانی نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو خطے میں قدم جمانے کا موقع نہیں دیا جائے۔

ٹیلی وژن پر خطاب میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اماراتی حکمراں سمجھتے ہیں کہ امریکا اسرائیل سے تعلقات بڑھا کر ان کی سیکیورٹی اور معیشت میں بہتری آئے گی تو اماراتی حکام کا یہ سمجھنا بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ امریکی صدر ٹرمپ کو ایک بار پھر صدارتی انتخاب جتوانے کے لیے کروایا گیا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں متحدہ عرب امارات کو اپنی غلطی کا احساس ہوگا اور وہ اسے ٹھیک کر کے اپنا راستہ بدلیں گے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری