محرم| ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتاہے، صدر پاکستان


محرم| ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتاہے، صدر پاکستان

صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے محرم الحرام کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں صبر و برداشت، حق گوئی کے لئے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محرم الحرام کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل جاری رکھنے اور مجالس اور جلوس کے دوران ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

اسلامی سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی کیلنڈر کے سال کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری