صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کراچی کا دورہ کریں گے


صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کراچی کا دورہ کریں گے

صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شہبازشریف بارش سے متاثرہ خاندانوں اورفیصل ایدھی سے ملاقات کریں گے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف ناظم آباد میں قائم مسلم لیگ(ن)کے دفتر بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، ایک اندازے کے مطابق شہر میں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے اور سندھ حکومت کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کے دورمیں لاہور شہر میں کافی ترقی ہوئی ہے، کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح لاہور میں کام ہوا ہے اسی طرح کراچی میں بھی ہونا چاہئے۔

پاکستان کے اقتصاد میں کراچی کا اہم کردار ہے، اگر کراچی پر توجہ نہیں دی گئی تو اس کا نقصان پورے پاکستان کو ہوگا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری