جنوبی وزیرستان؛ پاک فوج کے ساتھ تکفیری دہشت گردوں کی جھڑپیں، تین بارودی ہلاک+ تصاویر


جنوبی وزیرستان؛ پاک فوج کے ساتھ تکفیری دہشت گردوں کی جھڑپیں، تین بارودی ہلاک+ تصاویر

جنوبی وزیرستان کے تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند شہور میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین جھڑپوں میں تین بارودی ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں نے تین ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوجی کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر رحمت اللہ سکنہ لدھا، کمانڈر رحمت اللہ سکنہ سپلاتوئی اور عادل خان سکنہ تیارزہ شامل ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے تفکیری دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرستان میں ملک دشمن عناصر پاک فوج کے جوانوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

دوسری طرف بنوں ولی نور جانی خیل میں بھی سیکیورٹی فورسز اور پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 5/6 کلو ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں سیکیورٹی  اداروں کی انفارمیشن پر ولی نور جانی خیل میں روڈ کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم  کو سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔

 پولیس کے مطابق نامعلوم دشتگردوں نے تخریب کاری کے غرض سے روڈ کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا،جس کو بی ڈی ایس اسکواڈ نے انتہائی حکمت عملی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔

خود ساختہ ریموٹ کنٹرول بم میں 5/6 کلو بارودی مواد اور ناٹ وغیرہ کا استعمال کیا گیا تھا بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری