سندھ؛ ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس؛ توہین آمیز خاکوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی پر زور مذمت


سندھ؛ ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس؛ توہین آمیز خاکوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی پر زور مذمت

ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی، اجلاس میں شریک شریک ملک کی مختلف مذہبی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر تحفظ ناموس رسالت کو یقینی بنانے کےلئے قانون سازی کےلئے بھرپور کام کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت قباءآڈیٹوریم میں مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت اتحاد امت، وقت کا تقاضا کے موضوع پر منعقد کی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شریک ملک کی مختلف مذہبی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان دیگر ممالک کی حکومتوں کے تعاون سے اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس (OIC ) اور اقوام متحدہ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تحفظ ناموس رسالت کو یقینی بنانے کےلئے قانون سازی کےلئے بھرپور کام کرے۔

کانفرنس میں فرانس میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں و مواد اور ناروے و سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی پر زور مذمت اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ ناروے سوئیڈن و فرانس کی حکومتوں پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ اپنے ہاں شائع ہونے والے جرائد اور ان سے وابستہ افراد کو توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اوردل آزار واقعات کو روکے، ان کی حمایت میں صدر فرانس کے حالیہ بیان کی بھرپور مذمت کرے اور واپس لینے کا پر زور مطالبہ کرے تاکہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے۔

ملک بھر کے تمام مسالک کے علماءو مشائخ سے اپیل کی گئی کہ اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اے پی سی میں موجود تمام مسالک کے علماءانبیاءعلیھم السلام، امھات المومنین، اہلبیت اطہار، صحابہ کرام اور مقدسات دین کے احترام کو فروغ اور ان کی اہانت سے اظہار برات کیا گیا۔

اجلاس میں علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ ثاقب اکبر،  لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، قاضی احمد نورانی ، مولانا عمر صادق، عقیل انجم قادری، حافظ محمد سلفی، سید باقر عباس زیدی، حافظ نصراللہ،صاحبزادہ احمد عمران، صابر ابو مریم، مولانا عارف رشید،مولانا عبدالوحید، مولانا جعفر تھانوی، سید صادق رضا تقوی، مولانا قرۃ العین عابدی، نثار احمد قلندری، محمد رضوان، صادق جعفری، عبدالخالق فریدی سمیت مختلف 16 جماعتوں کے قائدین و مشائخ و علمائے کرام نے شرکت کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری