ترکی اور یونان سے 45 پاکستانی شہری ڈی پورٹ


ترکی اور یونان سے 45 پاکستانی شہری ڈی پورٹ

ترکی اوریونان سے ڈی پورٹ کئے گئے 45 پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح گلف ائر لائن کی پروازجی ایف770کے ذریعے11 پاکستانی ڈی پورٹیز بحرین کے راستے استنبول ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے۔

 ادھریونان سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے منگل کی رات 34پاکستانی ڈی پورٹیزنیواسلام آبادانٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچے۔

 سفری ریکارڈکی عدم دستیابی پر دیگر22ڈی پورٹیزکوحراست میں لے کر پاسپورٹ سیل اسلام آبادبھیج دیاگیا۔

واضح رہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ ہزاروں پاکستانی روزگار کی تلاش میں غیرقانونی طورپر  یورپ جانے کی کوشش کرتےہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری