ہم عاجز حکومتوں کے ساتھ نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بحرینی الوفاق


ہم عاجز حکومتوں کے ساتھ نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بحرینی الوفاق

بحرینی الوفاق پارٹی کے نائب صدر نے آل خلیفہ کے سرائیل کے ساتھ تعلقات کے معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی قوم ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، الوفاق جمعیت بحرین کے نائب صدر نے حکام کی جانب سے صہیونی غاصب حکومت سے تعلقات بحال کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ایک محاذ پر کھڑے رہیں گے۔

بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیت وفاق نے  بحرین اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے عوام فلسطینی کاز کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

بحرین الوفاق کے نائب صدر نے آل خلیفہ کے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ہم عاجز حکومتوں کے ساتھ نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔"

بحرین کی الوفاق پارٹی کے نائب صدر شیخ حسین الدیہی نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے معاہدے پر دستخط کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ معاہدہ بحرین پر بدنما داغ ہے، ہم اسرائیل جیسے حقیر اور ظالم حکومتوں سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو القدس کا دفاع کرتا ہے وہی مکہ اور مدینے کا بھی دفاع کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آج غاصب صہیونی حکومت سے معاہدہ کیا ہے وہ پہلے بھی فلسطینیوں کے ساتھ نہیں تھے، انہوں نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے اپنے لئے قبریں کھودیں ہیں۔

 

الدیہمی نے کہا جنہوں نے القدس سے خیانت کی ہے وہ مکہ مکرمہ میں بیت اللہ سے بھی خیانت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بحرینی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ہم کسی بھی صورت فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے، فلسطین ہمارے طے شدہ اصول اور محور رہے گا۔"

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری