شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، دو اہلکار جاں بحق


شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، دو اہلکار جاں بحق

میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن  شروع کردیا ہے۔ شہدا ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری