یمن؛ صوبہ مارب پر سعودی-اماراتی لڑاکا طیاروں کی بمباری


یمن؛ صوبہ مارب پر سعودی-اماراتی لڑاکا طیاروں کی بمباری

یمن کے صوبے مارب پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیاروں نے شدید بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے صوبہ مارب کے "مجزر" نامی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے مجزرکے رہائشی علاقوں پر 6میزائل داغے جس کے نتیجے میں رہائشی علاقے کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

المیسرہ  کے نمائندے نے جانی نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری