حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں ہر گز نہیں آئے گی/ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، پرویزخٹک


حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں ہر گز نہیں آئے گی/ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، پرویزخٹک

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں ہر گز نہیں آئے گی، وقت کا تقاضا ہےاپوزیشن جماعتیں ملکی مفادکی سیاست کریں اور قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت کسی کونہیں دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش پوری ہوتی ہوئی نظرنہیں آرہی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے، اپوزیشن کی 2بڑی جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنےآگئےہیں باشعور عوام اپوزیشن کا بیانیہ خوب سمجھتے ہیں۔

پرویزخٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش پوری ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی دشمن ایجنڈےپرعمل کرنےکےمترادف ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ معلوم نہیں اپوزیشن کس کےایجنڈےپرعمل کررہی ہے، اپوزیشن کا اتحاد بہت جلد پارہ پارہ ہوجائے گا عمران خان کادوٹوک موقف ہےکسی کواین آراونہیں دیں گے،کرپشن اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری