دنیا بھرمیں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، 10 لاکھ 42 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے


دنیا بھرمیں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، 10 لاکھ 42 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے

عالمی وبا کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3 کروڑ 54 لاکھ 17 ہزار 862 افراد متاثر اور 10 لاکھ 42 ہزار 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکا کرونا  وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 14 ہزار611 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 36 ہزار912 افراد میں کرونا  وائرس کی تشخیص ہوئی۔

کرونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 35 ہزار 29 ہوگئی ہے اور76 لاکھ 40 ہزار 823 ایکٹیو کیسزہیں۔

بھارت کرونا  کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں66 لاکھ 23 ہزار افراد میں کرونا  وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 2 ہزار 714 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کرونا  سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 15 ہزار289 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 46 ہزار375 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 12 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کرونا  وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 475 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کرونا  وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار712 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 10 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار86 اموات ہوئی ہیں۔

کرونا  سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کرونا  سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کرونا  سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کرونا  سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری