برطانوی ہائی کمشنر گلگت بلتستان کے حسن کے معترف


برطانوی ہائی کمشنر گلگت بلتستان کے حسن کے معترف

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر گلگت بلتستان کے معترف ہوگئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اپنے دورہ گلگت کی تصاویر شیئر کیں۔

اپنے پیغام میں انھوں نے گلگت بلتستان کے حسن کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کے مناظر اور پہاڑ بہت خوبصورت ہیں۔

کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطہ قطبی سے باہر وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ برف موجود ہے، لیکن موسم کی تبدیلی کا یہاں بھی اثر ہو رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں گلیشئر پر موجود برف اس ملک کی 15 فیصد پانی کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ہم سب کے لیے بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2015 سے پاکستان میں گلیشیئرز سے بننے والی جھیلوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یو کے ایڈ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مقامی آبادیوں کی مدد کر رہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری