پولیس نےکروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب خاتون گرفتارکرلیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب جعل ساز خاتون کو گرفتار کر لیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب خاتون کر لیا، نادیہ نامی خاتون پولیس کو9مقدمات میں مطلوب تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کےمقدمات درج ہیں، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نےملزمہ کوگرفتارکرکےتفتیش شروع کردی ہے۔
ملزمہ کے خلاف گولڑہ، مارگلہ، کوہسار اور سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں، ملزمہ کوعدالتی مفروربھی قراردیاجاچکا ہے اور وہ ایف آئی اےکوبھی مطلوب ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے اس کے ساتھیوں اور سہولت کاروں سے متعلق معلومات حاصل کر کے کارروائی کی جائے گی۔