حکومت نے عزاداران کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کر کے اپنی دشمنی کا ثبوت دیا ہے، شیعہ علما
شیعہ علما کا کہنا ہھے کہ سندھ بھر میں حکومت نے عزاداران کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کر کے اپنی دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیموں اور اداروں کے رہنمائوں شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، علامہ شبیر میثمی،ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری،علامہ غلام محمد کراروی، آئی ایس او کے مرکزی رکن نظارت مولانا عقیل موسی، علامہ کامران عابدی، ھئیت آئمہ مساجد کے جنرل سیکرٹری مولانا رضی حیدر،علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عباس اور دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ بھر میں حکومت نے عزاداران کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کر کے اپنی دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
سندھ حکومت کا ملت جعفریہ کے خلاف تعصبانہ رویہ قابل مذمت برداشت نہیں کیا جائے گا،رہنمائوں کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت پاکستان کے خلاف عالمی سازش کا حصہ نہ بنے اور وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے،ہمارے صبر کو ہماری کمزوری تصور نہ کیا جائے، وطن سے محبت ہمارے ایمان کا جز ہے،بے بنیاد مقدمات آئین کی خلاف ورزی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ سیاسی جلسوں اور ریلیوں کے لئے سندھ حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے لیکن عزاداری کے جلوسوں اور اجتماعات میں شرکت کرنے والوں کے خلاف بے بنیاد اور تعصبانہ مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں، رہنمائوں نے وزیر اعلی سندھ کومتوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ فی الفور بند اور بے بنیاد مقدمات کو محکمہ داخلہ کے ذریعہ فوری واپس لیا جائے۔
سندھ حکومت ملوث عناصر کی خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر عدالتوں کا رخ کریں گے۔