پاکستان اور چین جان بوجھ کرسرحدی تنازع پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بھارت


پاکستان اور چین جان بوجھ کرسرحدی تنازع پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بھارت

بھارتی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین مل کرسرحدی تنازع پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آر ایس ایس اور بی جےپی کے بیانیےکا ثبوت ہے، پاک چین دوستی کیخلاف بھارت کےپروپیگنڈے کی مذمت کرتےہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والا بھارت خود ریاستی دہشت گردی کررہاہے، دنیاجانتی ہے کہ آر ایس ایس ایس اور بی جےپی خطےکاامن تباہ کررہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ بھارت ہی ہےجو پڑوسیوں کیساتھ تنازعات پیداکرتا ہے بھارت تنازعات پیداکرکےانھیں حل کرنےسےبھی بھاگ جاتا ہے۔

 بھارت کو تنازعات پیدا کرنےکا اپنا ایجنڈاترک کرناہوگا اور بھارت کو پڑوسیوں سے تنازعات کےحل کیلئےسنجیدگی دکھانی چاہیے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری