بھارت، پاکستان میں جعلی آئی ڈیز سے فرقہ وارانہ فسادات پھیلا رہا ہے، حسین ندیم
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ حسین ندیم کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں جعلی آئی ڈیز سے فرقہ وارانہ فسادات بھی پھیلا رہا ہے، آئی پیز چیک کرنےکے بعد معلوم ہوا کہ آئی ڈیز بھارت سے رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے سوشل میڈیا پر پاک فوج، کشمیر اور سی پیک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی پراپیگنڈے کا اہم ہدف چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ ہیں اور اس پراپیگنڈے کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔
پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارتی پراپیگنڈے کا اہم ہدف چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ ہیں۔
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے میں سال 2018 کے عام انتخابات کے بعد ڈیجیٹل میڈیا پر سرگرم ہے۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ حسین ندیم کے مطابق بھارت وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بھی پراپیگنڈے کر رہا ہے اور پاکستان کے حالات بڑھا چڑھا کر پیش کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی بھارتی میڈیا نے کراچی میں عمارت میں ہونے والے گیس دھماکے کی خبروں کو اداروں کے درمیان بڑی لڑائی قرار دیا تھا۔