سردیوں میں کرونا کیسزبڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں، وزیر صحت پنجاب


سردیوں میں کرونا کیسزبڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں، وزیر صحت پنجاب

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سردیوں میں لوگوں کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے اس لیےکرونا بڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں ور اگر کرونا کیسزبڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ اگر کرونا  کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا  کیسز کا بڑھنا پریشانی کی بات ہے اور اس وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے، دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے لہٰذا غریب ممالک مکمل لاک ڈاون برداشت نہیں کرسکتے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے کرونا  کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک ہفتے کے دوران کرونا  کیسز مثبت آنے کی شرح 2.5 فیصد رپورٹ کی جارہی ہے جب کہ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کرونا  کیسز بڑھنے پر عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے اورکرونا وبا سے نمٹنے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری