پاکستان؛ کرونا وائرس سے اموات اور کسیز میں اضافہ
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا کے 12 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کرونا سےانتقال کرنےوالوں کی تعداد 6ہزار 727 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مزید 12 اموات سامنے آئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار 727 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار235کرونا کیسز میں سے 586 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔
ین سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31ہزار09 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کرونا کے847 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 10ہزار235 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 27ہزار63 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں کرونا کے 455مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 10ہزار 101 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار 235 کرونا کیسز میں سے 586سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 222؛
پنجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 467؛
خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923؛
بلوچستان میں 15 ہزار 791؛
گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148؛
اسلام آباد میں 18 ہزار 764؛
اور آزادکشمیر 3 ہزار 748 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔
حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔