عالمی وبا کرونا کی تباہ کاریاں، لندن کی سیاحتی انڈسٹری کو 10ارب پاونڈ کا نقصان


عالمی وبا کرونا کی تباہ کاریاں، لندن کی سیاحتی انڈسٹری کو 10ارب پاونڈ کا نقصان

پاکستانی نژاد لندن کےمیئرصادق خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں لندن کی سیاحتی انڈسٹری کو 10ارب پاونڈ کے نقصان کا خدشہ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، لندن کےمیئر صادق خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس بحران کے نتیجے میں سیاحوں کے اخراجات میں کمی سے لندن 10 بلین پاؤنڈ سے محروم ہوگا؛ کیونکہ دارالحکومت میں سیاحوں کی تعداد وبائی بیماری سے پہلے کی سطح سے بہت کم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم سیاح اس سال لندن میں شاپنگ اور سیاحت پر 7.4 بلین پاؤنڈ کم خرچ کریں گے، جبکہ ملکی  سیاح 2020 کے آخر تک معمول کی سطح سے  تقریباً3.5 بلین پاؤنڈز کم خرچ کریں گے۔

لندن کے میئر نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ کل چانسلر کے اعلان کردہ تازہ بیل آؤٹ اور سرکاری امدادی پیکیج اس کا مؤثر حل نہیں۔

تازہ ترین اعدادوشمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سیاحت میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی سیاحت اور ٹریول کونسل نے کہا ہے کہ وبائی بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا یورپی شہر لندن ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری