عراق؛ حشد الشعبی کی کارروائی میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک


عراق؛ حشد الشعبی کی کارروائی میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

عراق کے صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ایک اہم کمانڈرکو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان نے دہشتگرد گروہ داعش کے اہم سرغنہ کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

بغداد الیوم نے خبر دی ہے کہ عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے کہا ہے کہ صوبہ دیالہ کے گرد و نواح میں داعش دہشتگردوں کے اڈے پر حملہ کیا گیا جس میں داعش کا اہم سرغنہ ابوالحسن الکردی ہلاک ہو گیا۔

واضح رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں خاص کرداعشی خونخوار درندوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

عراقی فوج  اور عوامی رضاکارفورسز نے ملک کےتمام علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے تاہم بیرون حمایت یافتہ تکفیری شرپسند، دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری