پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، میجر جنرل آصف غفور


پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، دہشت گردوں کے تمام خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، مسئلہ کشمیر ستر سال سے حل طلب ہے، طالبان سے مذاکرات افغان حکومت اور امریکا نے کرنے ہیں۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کی نظرسے نہ دیکھا جائے، پاکستان کشمیری بھائیوں کی ہرطرح سے سفارتی حمایت کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان گروپوں سے مذاکرات افغان حکومت اور امریکا نے کرنے ہیں لیکن فورم کا حصہ ہونے کے ناطے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

افغان طالبان پرہمارا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے، باجوہ ڈاکٹرائن صرف سکیورٹی سے متعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور الیکشن کا انعقاد اپنے وقت پر ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی منظم سیٹ اپ ہے، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ سوات میں عوام کے مطالبے پرکنٹونمنٹ بنائی، بلوچستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بد نام زمانہ تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے پاکستان میں مختلف تخریبی کارروائیوں کی ذّمہ داری قبول کرچکی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری